wo kon tha?
وہ کون تھا؟ عبد الحنان صاحب ایک دن ایک چڑیا گھر میں گھوم رہے تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک بچہ قریب ہی ایک سائیکل سے ٹیک لگائے کھڑا رورہا ہے۔ وہ اس بچہ کی جانب بڑھ گئے۔عبد الحنان صاحب نے اس کا کندھا ہلایا اور اس کا سر اوپر کی طرف کر کے کہا:"کیا ہوا ؟ کیوں رو رہے ہو؟" بچے نے ان کی طرف دیکھا اور کہا:"میرے ممی پاپا پتہ نہیں کہاں چلے گئے ہیں۔" عبد الحنان صاحب نے کہا:" بیٹا اداس مت ہو، ذرا فکر مت کرو، اللہ خیر کرے گا اور تم یقینا اپنے ممی پاپا سے مل لوگے ۔" انہوں نے اسے چپ کروانے کی کوشش کی۔ "میں تمہاری مدد کرتا ہوں تمہارے ممی پاپا سے ملونے میں ،تم فکر مت کرو۔"وہ اس بچے کو اپنے ساتھ کینٹین لے گئے۔ بچے نے کھانا خوب پیٹ بھر کر کھایا۔وہ تھوڑا حیران ہوئے ۔ انہوں نے اس سے کہا:"بیٹا اور لوگے؟" بچے نے انکار میں گردن ہلائی اور انار کا جوس ختم کرنے لگا۔ انہوں نے بل ادا کیا تو بچہ باہر کی طرف بڑھ گیا اور عبد الحنان صاحب سے کہنے لگا کہ میں یہ داغ دھونا چاہتا ہوں ۔ عبد الحنان صاحب نے دیکھا کہ اس کے کپڑوں پر ...